تازہ ترین
مقبوضہ کشمیر میں تشدد کی تازہ لہر؛ مودی حکومت کی پالیسیوں پر سوالات اٹھنے لگے، پاکستان پر الزام تراشی بھی شروعموبائل بیلنس کو غیر ضروری کٹوتی سے بچانے کے لیے کون سے کوڈز استعمال کریں؟ فہرست سامنے آگئیگھر کا دہی کھٹا اور پانی والا کیوں بن جاتا ہے؟ گاڑھا دہی جمانے کا آسان طریقہ جانیںآٹو سیکٹر کیلئے خوش آئند خبر! تاخیر کا شکار آٹو پالیسی بالآخر منظورایم کیو ایم پاکستان کا سربراہ کون؟ الیکشن کمیشن نے پارٹی سربراہ کا نام فہرست سے ہٹا دیاڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد ہوجائیں خبردار!!!لاہور میں شیرنی کے حملے سے 19 سالہ نوجوان جاں بحق، فارم ہاؤس مالک اور ٹک ٹاکر گرفتارکراچی میں صفائی کے دعوے بے اثر، سڑکوں اور عوامی مقامات پر کچرے کے ڈھیر شہریوں کے لیے پریشانی بن گئےمقبوضہ کشمیر میں تشدد کی تازہ لہر؛ مودی حکومت کی پالیسیوں پر سوالات اٹھنے لگے، پاکستان پر الزام تراشی بھی شروعموبائل بیلنس کو غیر ضروری کٹوتی سے بچانے کے لیے کون سے کوڈز استعمال کریں؟ فہرست سامنے آگئیگھر کا دہی کھٹا اور پانی والا کیوں بن جاتا ہے؟ گاڑھا دہی جمانے کا آسان طریقہ جانیںآٹو سیکٹر کیلئے خوش آئند خبر! تاخیر کا شکار آٹو پالیسی بالآخر منظورایم کیو ایم پاکستان کا سربراہ کون؟ الیکشن کمیشن نے پارٹی سربراہ کا نام فہرست سے ہٹا دیاڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد ہوجائیں خبردار!!!لاہور میں شیرنی کے حملے سے 19 سالہ نوجوان جاں بحق، فارم ہاؤس مالک اور ٹک ٹاکر گرفتارکراچی میں صفائی کے دعوے بے اثر، سڑکوں اور عوامی مقامات پر کچرے کے ڈھیر شہریوں کے لیے پریشانی بن گئے
تعلیم

تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں سے متعلق وزیرتعلیم نے بڑا اعلان کردیا

پنجاب میں اسموگ کے باعث اسکولوں کی بندش اور موسم سرما کی تعطیلات جلد شروع ہونے سے متعلق خبروں پر صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے وضاحت جاری کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کی صورتحال خراب ہونے کے بعد اسکولوں کی بندش سے متعلق خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں۔ ان خبروں میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ اسموگ کی شدت میں اضافے کے باعث حکومت تعلیمی ادارے بند کرنے جا رہی ہے۔ بعض اطلاعات میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ موسم سرما کی تعطیلات مقررہ وقت سے پہلے شروع ہوسکتی ہیں۔

اس معاملے پر صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنا مؤقف واضح کیا۔ انہوں نے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھر کے اسکول معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں۔ طلبہ کی تعلیمی سرگرمیاں بھی جاری رہیں گی۔ انہوں نے والدین اور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ سوشل میڈیا پر پھیلنے والی غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کریں اور صرف سرکاری اعلانات پر اعتماد کریں۔

صوبائی وزیر تعلیم کے مطابق حکومت نے اسموگ کی وجہ سے اضافی چھٹیاں دینے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ اسی طرح موسم سرما کی تعطیلات بھی قبل از وقت شروع نہیں کی جا رہیں۔ اس لیے طلبہ اور والدین موجودہ تعلیمی شیڈول کے مطابق اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں۔

دوسری جانب لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں فضائی آلودگی کی بڑھتی ہوئی سطح نے والدین اور طلبہ کو تشویش میں مبتلا کر رکھا ہے۔ مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 400 سے بھی تجاوز کر چکا ہے۔ اس صورتحال میں شہریوں کو سانس لینے میں دشواری سمیت صحت کے مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔