تازہ ترین
وفاقی حکومت کا گورنر خیبر پختونخوا کو مزید اختیارات دینے کا فیصلہ، آرڈیننس صدر کو ارسالخیبرپختونخوا سے نکالے جانے والے سونے کا 80 فیصد افغانستان جاتا ہے، اختیار ولی خانکراچی سے کالعدم تنظیم ایس ایل اے کے 2 مبینہ دہشت گرد گرفتار32 سنگین وارداتوں میں مطلوب بدنام زمانہ اشتہاری مجرم انعام عرف نامو وینس ساتھی سمیت مارا گیاسندھ تاریخی اور ناقابل تقسیم وحدت ہے، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ناصر حسین شاہنئے صوبوں کے قیام کے لیے ریفرنڈم ہوگا، دسمبر کا مہینہ اہم ترین ہے، مصطفیٰ کمالبورے والا میں گھریلو ناچاقی پر خاتون نے 3 بچوں سمیت زہر کھا لیاعالمی مالیاتی فنڈ کا پاکستان پر پیٹرولیم مصنوعات پر دی جانے والی سبسڈی ختم کرنے پر زوروفاقی حکومت کا گورنر خیبر پختونخوا کو مزید اختیارات دینے کا فیصلہ، آرڈیننس صدر کو ارسالخیبرپختونخوا سے نکالے جانے والے سونے کا 80 فیصد افغانستان جاتا ہے، اختیار ولی خانکراچی سے کالعدم تنظیم ایس ایل اے کے 2 مبینہ دہشت گرد گرفتار32 سنگین وارداتوں میں مطلوب بدنام زمانہ اشتہاری مجرم انعام عرف نامو وینس ساتھی سمیت مارا گیاسندھ تاریخی اور ناقابل تقسیم وحدت ہے، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ناصر حسین شاہنئے صوبوں کے قیام کے لیے ریفرنڈم ہوگا، دسمبر کا مہینہ اہم ترین ہے، مصطفیٰ کمالبورے والا میں گھریلو ناچاقی پر خاتون نے 3 بچوں سمیت زہر کھا لیاعالمی مالیاتی فنڈ کا پاکستان پر پیٹرولیم مصنوعات پر دی جانے والی سبسڈی ختم کرنے پر زور
سائنس و ٹیکنالوجی

ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کی بڑی کامیابی، مدار سے واپس آنے والے خلائی جہاز کو کامیابی سے اتار لیا

اسپیس ایکس

ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس نے تاریخ رقم کرتے ہوئے اپنے اسٹارشپ خلائی جہاز کو خلا سے واپسی پر ٹیکساس کے لانچ پیڈ پر دیوقامت مکینیکل بازوؤں کے ذریعے پہلی بار فضا میں ہی کامیابی سے پکڑ لیا۔

ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کے اسٹارشپ خلائی جہاز نے لانچنگ کے تقریبا بائیس گھنٹے بعد مدار سے زمین پر واپسی پر یہ تاریخی کارنامہ انجام دیا، اگرچہ کمپنی اپنے راکٹ کے دونوں حصوں کو محفوظ طریقے سے واپس لانے کے ہدف میں اس وقت ناکام رہی، جب اس کا سپر ہیوی بوسٹر خلیج میکسیکو کے اوپر فضا میں ہی دھماکے سے پھٹ گیا۔

یہ کامیابی اسپیس ایکس کے اس طویل المدتی ہدف کی جانب ایک بہت بڑا قدم ہے، جس کا مقصد ایک ایسا مکمل طور پر دوبارہ قابل استعمال راکٹ سسٹم تیار کرنا ہے، جس سے خلا میں جانے کے اخراجات میں کمی لائی جا سکے اور خلائی مشنز کو زیادہ باقاعدگی سے جاری رکھا جا سکے۔

اپنی پندرہویں آزمائشی پرواز کے دوران اسٹارشپ نے چھبیس اسٹارلنک سیٹلائٹس کو ان کے مقررہ مقام پر نصب کیا اور زمین کے چودہ چکر مکمل کرنے کے بعد لانچنگ سائٹ پر واپس پہنچا، جہاں لانچ ٹاور کے مکینیکل بازوؤں نے، جنہیں میکازلا کہا جاتا ہے، اس خلائی جہاز کو کامیابی سے پکڑ لیا۔

ایلون مسک کے سوانح نگار والٹر آئزک سن نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اس شاندار کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یہ انسانی تاریخ کا ایک ایسا بڑا کارنامہ ہے، جس کا عام لوگ تصور بھی نہیں کر سکتے۔ امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے بھی سوشل میڈیا پر ایلون مسک کو اس تاریخی کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔