تازہ ترین
مریم نواز کا بڑا ایکشن، چودھری سالک حسین، نعیم اشرف بٹ اور اے آر وائی انتظامیہ کو قانونی نوٹس ارسالایران پر جوہری حملے کا خدشہ؟ شہریوں کے لیے حفاظتی ہدایات کی ویڈیو سامنے آگئی، 24 گھنٹے پناہ گاہ میں رہنے کا مشورہمفتی محمود مرکز یا ذاتی و سیاسی مفادات کا مرکز؟ لیبیا کے عطیات سے تعمیر شدہ عمارت کے استعمال پر سنگین سوالاتفضل الرحمان کے مالی معاملات کے مبینہ فرنٹ مین کون؟ سیاسی اثر و رسوخ، کاروباری شخصیات اور مالی مفادات کا معاملہ پہلی بار منظر عام پرپاؤں میں جلن، سن ہونا اور سوئیاں چبھنے کا احساس کیوں ہوتا ہے؟ وجوہات، تشخیص اور احتیاطی تدابیرچوہدری سالک صرف ہوائی الزامات نہ لگائیں، ثبوت لائیں، ورنہ عدالتوں میں گھسیٹوں گی، مریم نوازبھیجا ہوا میسج بار بار پڑھنے کی عادت کیوں ہوتی ہے؟ ذہنی دباؤ، خود اعتمادی اور ڈیجیٹل رویےحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئیمریم نواز کا بڑا ایکشن، چودھری سالک حسین، نعیم اشرف بٹ اور اے آر وائی انتظامیہ کو قانونی نوٹس ارسالایران پر جوہری حملے کا خدشہ؟ شہریوں کے لیے حفاظتی ہدایات کی ویڈیو سامنے آگئی، 24 گھنٹے پناہ گاہ میں رہنے کا مشورہمفتی محمود مرکز یا ذاتی و سیاسی مفادات کا مرکز؟ لیبیا کے عطیات سے تعمیر شدہ عمارت کے استعمال پر سنگین سوالاتفضل الرحمان کے مالی معاملات کے مبینہ فرنٹ مین کون؟ سیاسی اثر و رسوخ، کاروباری شخصیات اور مالی مفادات کا معاملہ پہلی بار منظر عام پرپاؤں میں جلن، سن ہونا اور سوئیاں چبھنے کا احساس کیوں ہوتا ہے؟ وجوہات، تشخیص اور احتیاطی تدابیرچوہدری سالک صرف ہوائی الزامات نہ لگائیں، ثبوت لائیں، ورنہ عدالتوں میں گھسیٹوں گی، مریم نوازبھیجا ہوا میسج بار بار پڑھنے کی عادت کیوں ہوتی ہے؟ ذہنی دباؤ، خود اعتمادی اور ڈیجیٹل رویےحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
سوشل میڈیا رجحان

پنجاب میں شی تھریڈ پروگرام کے تحت خواتین کی رجسٹریشن شروع، ماہانہ 15 ہزار روپے وظیفہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر دیہی خواتین کو ہنر مند اور خودکفیل بنانے کے لیے محکمہ وومن ڈویلپمنٹ کے تحت ’’شی تھریڈ‘‘ ٹیکسٹائل ٹریننگ پروگرام شروع کردیا گیا ہے۔

پروگرام کے ذریعے خواتین کو ٹیکسٹائل انڈسٹری کی ضروریات کے مطابق تربیت فراہم کرکے باوقار روزگار کے مواقع دینے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

فراہم کردہ معلومات کے مطابق اب تک 1,150 دیہی خواتین ٹیکسٹائل ٹریننگ مکمل کرکے اپنے پاؤں پر کھڑی ہوچکی ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے جون تک 2,500 خواتین کو تربیت فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

تربیت کے دوران 15 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ

شی تھریڈ پروگرام میں شامل خواتین کو تربیت کے دوران ماہانہ 15 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا۔ کورس مکمل ہونے کے بعد انہیں ٹیکسٹائل انڈسٹری میں روزگار فراہم کرنے کا منصوبہ بھی شامل ہے۔

لاہور میں ملتان روڈ کے قریب شاہکام انڈسٹریز میں تین ماہ کے کورس کے لیے رجسٹریشن شروع کردی گئی ہے۔ تربیت میں کلاس روم تدریس کے ساتھ عملی مشقیں بھی شامل ہوں گی۔

خواتین کو انڈسٹریل سلائی مشین آپریٹر اور اپیرل سپروائزر جیسے شعبوں میں مارکیٹ کی طلب کے مطابق تربیت دی جائے گی۔

پروگرام کے لیے اہلیت کا معیار

شی تھریڈ پروگرام میں داخلے کے لیے امیدوار خواتین کی عمر 18 سے 45 سال ہونا ضروری ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب کا ڈومیسائل اور کم از کم میٹرک تعلیمی قابلیت لازمی قرار دی گئی ہے۔

رجسٹریشن کا طریقہ

خواہشمند خواتین قومی شناختی کارڈ اور ڈومیسائل کے ہمراہ شاہکام انڈسٹریز، ملتان روڈ لاہور کے قریب درخواست جمع کرا سکتی ہیں۔ ابتدائی تصدیق کے بعد داخلے کے لیے حلف نامہ جمع کرانا ہوگا۔

پروگرام سے متعلق مزید معلومات کے لیے اسسٹنٹ کمشنرز، یونین کونسل سیکرٹریز اور ضلعی دفاتر سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے مطابق دیہی خواتین کو مارکیٹ کی ضرورت کے مطابق ہنر سکھا کر باوقار روزگار کے قابل بنانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔