تازہ ترین
مریم نواز کا بڑا ایکشن، چودھری سالک حسین، نعیم اشرف بٹ اور اے آر وائی انتظامیہ کو قانونی نوٹس ارسالایران پر جوہری حملے کا خدشہ؟ شہریوں کے لیے حفاظتی ہدایات کی ویڈیو سامنے آگئی، 24 گھنٹے پناہ گاہ میں رہنے کا مشورہمفتی محمود مرکز یا ذاتی و سیاسی مفادات کا مرکز؟ لیبیا کے عطیات سے تعمیر شدہ عمارت کے استعمال پر سنگین سوالاتفضل الرحمان کے مالی معاملات کے مبینہ فرنٹ مین کون؟ سیاسی اثر و رسوخ، کاروباری شخصیات اور مالی مفادات کا معاملہ پہلی بار منظر عام پرپاؤں میں جلن، سن ہونا اور سوئیاں چبھنے کا احساس کیوں ہوتا ہے؟ وجوہات، تشخیص اور احتیاطی تدابیرچوہدری سالک صرف ہوائی الزامات نہ لگائیں، ثبوت لائیں، ورنہ عدالتوں میں گھسیٹوں گی، مریم نوازبھیجا ہوا میسج بار بار پڑھنے کی عادت کیوں ہوتی ہے؟ ذہنی دباؤ، خود اعتمادی اور ڈیجیٹل رویےحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئیمریم نواز کا بڑا ایکشن، چودھری سالک حسین، نعیم اشرف بٹ اور اے آر وائی انتظامیہ کو قانونی نوٹس ارسالایران پر جوہری حملے کا خدشہ؟ شہریوں کے لیے حفاظتی ہدایات کی ویڈیو سامنے آگئی، 24 گھنٹے پناہ گاہ میں رہنے کا مشورہمفتی محمود مرکز یا ذاتی و سیاسی مفادات کا مرکز؟ لیبیا کے عطیات سے تعمیر شدہ عمارت کے استعمال پر سنگین سوالاتفضل الرحمان کے مالی معاملات کے مبینہ فرنٹ مین کون؟ سیاسی اثر و رسوخ، کاروباری شخصیات اور مالی مفادات کا معاملہ پہلی بار منظر عام پرپاؤں میں جلن، سن ہونا اور سوئیاں چبھنے کا احساس کیوں ہوتا ہے؟ وجوہات، تشخیص اور احتیاطی تدابیرچوہدری سالک صرف ہوائی الزامات نہ لگائیں، ثبوت لائیں، ورنہ عدالتوں میں گھسیٹوں گی، مریم نوازبھیجا ہوا میسج بار بار پڑھنے کی عادت کیوں ہوتی ہے؟ ذہنی دباؤ، خود اعتمادی اور ڈیجیٹل رویےحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
دنیا

امریکی مہم جوئی کا نتیجہ خطرناک ہوگا، جنگ کا دائرہ مغربی ایشیا سے باہر پھیلا دیں گے، ایران

مغربی ایشیا

ایرانی افواج کے ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ نے دوبارہ کوئی جارحیت کی تو اس کا جواب پہلے سے زیادہ سخت اور وسیع ہوگا، جو مغربی ایشیا تک محدود نہیں رہے گا۔

ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق ایرانی ملٹری کے ترجمان محمد اکرم نیا نے کہا ہے کہ اگر امریکہ کی جانب سے کوئی نئی فوجی مہم جوئی کی گئی تو اس کا سامنا پہلے سے زیادہ شدید اور وسیع حملے سے ہوگا۔

انہوں نے واضح کیا کہ اگر نئی جنگ چھڑتی ہے تو اس تنازع کا جغرافیہ صرف مغربی ایشیا کے خطے تک محدود نہیں رہے گا بلکہ اسے دیگر علاقوں تک پھیلا دیا جائے گا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ ایرانی مسلح افواج دشمن کے تمام اثاثوں کو نشانہ بنانے کے لیے اپنے ٹارگٹ بینک کو مسلسل اپ ڈیٹ کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نئے تنازع کی صورت میں امریکی تنصیبات، سامان، اہلکار اور مفادات دنیا میں جہاں بھی ہماری پہنچ میں ہوں گے، وہ ہمارے نشانہ بن سکتے ہیں۔

محمد اکرم نیا نے دعویٰ کیا کہ دشمنوں نے شمالی عراق کے خود مختار کرد علاقے میں موجود حکومت مخالف گروہوں کو مسلح کر کے ایران کی مغربی سرحدوں کے ساتھ زمینی محاذ کھولنے کی کوشش کی تھی، تاہم ایرانی عسکری دستوں کی بروقت تعیناتی اور ان کے ٹھکانوں پر پیشگی کارروائیوں کے ذریعے دشمن کے اس منصوبے کو کامیابی سے ناکام بنا دیا گیا ہے۔