ایرانی اسپیکر کا کہنا ہے کہ ایران جنگ کے لیے پوری طرح تیار ہے، جنگ روکنے سے متعلق معاملے پر اب گیند امریکہ کے کورٹ میں ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایرانی ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے ایران کی پارلیمان کے اسپیکر اور مذاکراتی ٹیم کے سربراہ محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ جنگ روکنے سے متعلق معاملے پر اب گیند امریکہ کے کورٹ میں ہے، یعنی اس حوالے سے فیصلہ کرنا ان کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ خطے کے تمام ممالک اچھی طرح جان لیں کہ ایران جنگ کے لیے پوری طرح تیار ہے اور ہم نے امریکہ کو ایک مضبوط اور منطقی جواب بھی دیا ہے۔






