تازہ ترین
ہتھیار اٹھانے والوں کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، گورنر خیبر پختونخواپنجاب اسمبلی میں سی سی ڈی پولیس مقابلوں میں ہلاکتوں کیخلاف تحریک التوا لانے کا فیصلہوزیر اعظم کی نواز شریف سے ڈیڑھ گھنٹہ طویل ملاقات، معاشی امور پر تبادلہ خیالٹرمپ کی قسمت میں مشکل فیصلے لینا لکھا ہے، چاہے اس کی سیاسی قیمت ہی کیوں نہ چکانی پڑے، مارکو روبیوسعودی دارالحکومت ریاض کی جانب داغے گئے حوثی ملیشیاء کے 4 میزائلوں کو فضا میں تباہ کردیا گیاخیبرپختونخوا میں ایریا ڈویلپمنٹ سیکریٹریٹ کا نیا انتظامی ڈھانچہ منظورسندھ ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے ریزورٹس میں خسارے کی سختی سے تردیدبجلی اور گیس سبسڈی کا نیا نظام تیار، آئی ایم ایف کی 2027 سے نفاذ کی شرطہتھیار اٹھانے والوں کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، گورنر خیبر پختونخواپنجاب اسمبلی میں سی سی ڈی پولیس مقابلوں میں ہلاکتوں کیخلاف تحریک التوا لانے کا فیصلہوزیر اعظم کی نواز شریف سے ڈیڑھ گھنٹہ طویل ملاقات، معاشی امور پر تبادلہ خیالٹرمپ کی قسمت میں مشکل فیصلے لینا لکھا ہے، چاہے اس کی سیاسی قیمت ہی کیوں نہ چکانی پڑے، مارکو روبیوسعودی دارالحکومت ریاض کی جانب داغے گئے حوثی ملیشیاء کے 4 میزائلوں کو فضا میں تباہ کردیا گیاخیبرپختونخوا میں ایریا ڈویلپمنٹ سیکریٹریٹ کا نیا انتظامی ڈھانچہ منظورسندھ ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے ریزورٹس میں خسارے کی سختی سے تردیدبجلی اور گیس سبسڈی کا نیا نظام تیار، آئی ایم ایف کی 2027 سے نفاذ کی شرط
دنیا

صنعاء کے مشرق میں سعودی اتحاد کی بمباری سے 33 افراد ہلاک ہوگئے، حوثی ملیشیا

صنعاء

حوثی ملیشیا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صنعاء کے مشرق میں ایک گاؤں پر سعودی اتحاد کی بمباری سے 33 افراد ہلاک ہوگئے۔

حوثی ملیشیا کا کہنا ہے کہ صنعاء کے مشرقی علاقے بنی حشیش ڈسٹرکٹ کے ایک گاؤں الشریحہ میں سعودی اتحادی طیاروں نے بمباری کی، جس کے نتیجے میں اب تک 33 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ جبکہ ملبے تلے دبنے اور گولیوں کے چھروں سے 39 افراد کے شدید زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔

حوثی ترجمان نے الزام لگایا کہ حملے کے بعد امدادی کارروائیوں کے لیے پہنچنے والے پیرامیڈیکس عملے اور سول ڈیفنس کی ریسکیو ٹیموں پر بھی دوبارہ فضائی بمباری کی گئی۔

دوسری جانب اس واقعے پر سعودی عرب کی قیادت والے اتحاد کی طرف سے تاحال کوئی باضابطہ موقف یا تردید و تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔