تازہ ترین
قومی ادارہ صحت میں 75 کروڑ روپے سے زائد کے منصوبے میں بے ضابطگیاںثانیہ مرزا نے دوسری شادی سے متعلق بالآخر خاموشی توڑ دیپنجاب کو اسموگ فری بنانا وزیر اعلیٰ مریم نواز کا وژن ہے، مریم اورنگزیبپیٹرول اور ڈیزل سستا؛ پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا اعلاننئے ٹیکس دہندگان کیلئے بڑی خوشخبری، 25 ہزار روپے کا سرچارج ختمپشاور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، سابق افغان نیشنل آرمی سے وابستہ دہشت گرد گرفتارجماعت اسلامی کا بڑی گاڑیوں پر زیادہ ٹیکس لگا کر عوام کو ریلیف دینے کا مطالبہبارش کے منتظر کراچی والے ہوجائیں تیار؛ محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردیقومی ادارہ صحت میں 75 کروڑ روپے سے زائد کے منصوبے میں بے ضابطگیاںثانیہ مرزا نے دوسری شادی سے متعلق بالآخر خاموشی توڑ دیپنجاب کو اسموگ فری بنانا وزیر اعلیٰ مریم نواز کا وژن ہے، مریم اورنگزیبپیٹرول اور ڈیزل سستا؛ پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا اعلاننئے ٹیکس دہندگان کیلئے بڑی خوشخبری، 25 ہزار روپے کا سرچارج ختمپشاور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، سابق افغان نیشنل آرمی سے وابستہ دہشت گرد گرفتارجماعت اسلامی کا بڑی گاڑیوں پر زیادہ ٹیکس لگا کر عوام کو ریلیف دینے کا مطالبہبارش کے منتظر کراچی والے ہوجائیں تیار؛ محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
دنیا

صدر ٹرمپ نے جنگ یا معاہدہ کے بجائے ایران کو معاشی طور پر جکڑنے کا راستہ چن لیا

معاشی طور پر جکڑنے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ دوبارہ شروع کرنے یا کوئی معاہدہ کرنے کے بجائے ایرانی نظام کو معاشی طور پر جکڑنے کی تیسری راه کا انتخاب کر لیا ہے۔

امریکی نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پیرس میں جی 7 ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ایک بند کمرے میں ملاقات کے دوران امریکی پالیسی کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے معاملے پر جنگ دوبارہ شروع کرنے یا کوئی غیر اہم امن معاہدہ کرنے کے دونوں روایتی راستوں کے علاوہ ایک تیسرا راستہ چن لیا ہے۔

اس اجلاس میں شریک تین ذرائع کے مطابق صدر ٹرمپ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ایران کو معاشی طور پر مکمل طور پر گھیر لیں گے تاکہ وہ دہشت گرد تنظیموں کی مالی معاونت اور اپنی فوج کی دوبارہ تعمیر نہ کر سکے۔

ملاقات میں بتایا گیا کہ امریکی صدر ایران کے خلاف معاشی پابندیوں اور بحری ناکہ بندی کو جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ آئرن گیٹ نامی ایک نئے آپریشن پر بھی عمل پیرا ہیں، جس کا مقصد ایران کی جانب سے جدید ہتھیاروں کی ترسیل کے زمینی راستوں کو بند کرنا ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ مارکو روبیو، وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ، سی آئی اے کے ڈائریکٹر جان ریٹکلف اور صدر کے مشیر جیرڈ کشنر اس گھیراؤ کی حکمت عملی کے حامی ہیں۔