تازہ ترین
قومی ادارہ صحت میں 75 کروڑ روپے سے زائد کے منصوبے میں بے ضابطگیاںثانیہ مرزا نے دوسری شادی سے متعلق بالآخر خاموشی توڑ دیپنجاب کو اسموگ فری بنانا وزیر اعلیٰ مریم نواز کا وژن ہے، مریم اورنگزیبپیٹرول اور ڈیزل سستا؛ پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا اعلاننئے ٹیکس دہندگان کیلئے بڑی خوشخبری، 25 ہزار روپے کا سرچارج ختمپشاور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، سابق افغان نیشنل آرمی سے وابستہ دہشت گرد گرفتارجماعت اسلامی کا بڑی گاڑیوں پر زیادہ ٹیکس لگا کر عوام کو ریلیف دینے کا مطالبہبارش کے منتظر کراچی والے ہوجائیں تیار؛ محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردیقومی ادارہ صحت میں 75 کروڑ روپے سے زائد کے منصوبے میں بے ضابطگیاںثانیہ مرزا نے دوسری شادی سے متعلق بالآخر خاموشی توڑ دیپنجاب کو اسموگ فری بنانا وزیر اعلیٰ مریم نواز کا وژن ہے، مریم اورنگزیبپیٹرول اور ڈیزل سستا؛ پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا اعلاننئے ٹیکس دہندگان کیلئے بڑی خوشخبری، 25 ہزار روپے کا سرچارج ختمپشاور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، سابق افغان نیشنل آرمی سے وابستہ دہشت گرد گرفتارجماعت اسلامی کا بڑی گاڑیوں پر زیادہ ٹیکس لگا کر عوام کو ریلیف دینے کا مطالبہبارش کے منتظر کراچی والے ہوجائیں تیار؛ محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
دنیا

یمنی شہر تعز میں شدید لڑائی، سرکاری افواج کا 190 حوثی جنگجو ہلاک کرنے دعویٰ

190 حوثی

یمن کے شہر تعز میں حکومت اور حوثی ملیشیاء کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے، سرکاری افواج کے مطابق مختلف کارروائیوں میں 190 حوثی جنگجو ہلاک کردیئے۔

یمن کے شہر تعز کے مختلف محاذوں پر سرکاری فوج اور حوثی جنگجوؤں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔ جنگ کی یہ کارروائیاں جبل صابر کے علاقے میں واقع الشقاب، الاقروض اور کہلان کے محاذوں پر ہوئیں، جہاں فریقین کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

اس کے علاوہ حوثیوں کے زیر اثر الشقاب کے محاذ پر سرکاری فوج پر ایک فضائی حملہ بھی کیا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد سرکاری فوجی ہلاک اور زخمی ہو گئے۔ دوسری طرف تعز کے مغرب میں یمنی حکومت کی جانب سے جبل حبشی کے علاقے میں حوثیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے لیے فضائی حملہ کیا گیا۔

حکومتی حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے لہیج کے مغرب میں واقع المداربہ کے علاقے میں کہبوب کے محاذوں پر نئی پوزیشنوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

حکومتی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ طیاروں اور ڈرونز کی مدد سے لہیج کے شمالی علاقے المقاطرہ میں الصالحہ کے مقام پر بھی نئے مورچے قبضے میں لے لیے گئے ہیں۔

فوج کے ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حوثیوں کے خلاف 270 سے زائد آپریشنز کیے گئے، جن میں 190 حوثی جنگجو ہلاک اور زخمی ہوئے جبکہ ان کی عسکری گاڑیاں بھی تباہ کر دی گئیں۔

تعز کے گورنر نبیل شمسان نے خبردار کیا ہے کہ شہر پر جاری محاصرے کے باعث غذائی اجناس اور بنیادی اشیاء کی رسد صرف 10 فیصد رہ گئی ہے، جس سے انسانی اور صحت کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔