تازہ ترین
ترک سیسمک ریسرچ جہاز کی پاکستان آمد، پاک ترکیہ توانائی تعاون کے نئے دور کا آغازکراچی کی ترقی میں بچوں کے حقوق اور محفوظ تفریحی مقامات کو ترجیح دینا ہوگی، ڈی جی کے ڈی اے زین العابدین انصاریپیپلز پارٹی کی سندھ کی سیاسی جماعتوں سے صوبوں کے معاملے پر جلسے نہ کرنے کی اپیللکی مروت : پولیس نے بارود سے بھری گاڑی پکڑ کر دہشت گردی کی کوشش ناکام بنا دی، ایک خودکش حملہ آور ہلاکپاکستان 47 بنا میں بنا، سندھ کی تاریخ 5 ہزار سال پرانی ہے، ثقافت کا مذاق اڑانے پر معافی مانگی جائے، سندھ کے میئرز کا مطالبہجرمن تجارتی وفد کا اپٹما ہاؤس لاہور کا دورہ، پاکستان اور جرمنی میں ٹیکسٹائل تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاقشمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، خواتین کے روپ میں فرار ہونے والے خارجی دہشت گرد ہلاکجنگ کے باوجود ایران اور پاکستان کی تجارت 6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی، ایرانی عہدیدارترک سیسمک ریسرچ جہاز کی پاکستان آمد، پاک ترکیہ توانائی تعاون کے نئے دور کا آغازکراچی کی ترقی میں بچوں کے حقوق اور محفوظ تفریحی مقامات کو ترجیح دینا ہوگی، ڈی جی کے ڈی اے زین العابدین انصاریپیپلز پارٹی کی سندھ کی سیاسی جماعتوں سے صوبوں کے معاملے پر جلسے نہ کرنے کی اپیللکی مروت : پولیس نے بارود سے بھری گاڑی پکڑ کر دہشت گردی کی کوشش ناکام بنا دی، ایک خودکش حملہ آور ہلاکپاکستان 47 بنا میں بنا، سندھ کی تاریخ 5 ہزار سال پرانی ہے، ثقافت کا مذاق اڑانے پر معافی مانگی جائے، سندھ کے میئرز کا مطالبہجرمن تجارتی وفد کا اپٹما ہاؤس لاہور کا دورہ، پاکستان اور جرمنی میں ٹیکسٹائل تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاقشمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، خواتین کے روپ میں فرار ہونے والے خارجی دہشت گرد ہلاکجنگ کے باوجود ایران اور پاکستان کی تجارت 6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی، ایرانی عہدیدار
دنیا

انڈین فضائیہ کے فعال رافیل طیاروں کی تعداد 36 سے کم ہو کر 32 رہ گئی، فلائٹ گلوبل رپورٹ

رافیل طیاروں

برطانوی جریدے کی 2027 کی ڈائریکٹری کے مطابق انڈین فضائیہ کے فعال رافیل طیاروں کی تعداد کم ہو کر 32 رہ گئی ہے۔

ہوا بازی سے متعلق برطانوی جریدے فلائٹ گلوبل کی 2027 کی ورلڈ ایئر فورسز ڈائریکٹری کے مطابق انڈین فضائیہ کے پاس موجود فعال لڑاکا رافیل طیاروں کی مجموعی تعداد کم ہو کر 32 رہ گئی ہے۔

برطانوی جریدے کا یہ نیا تخمینہ سیریئم کے ملٹری فلیٹ ڈیٹا بیس کی مدد سے مرتب کیا گیا ہے۔ یہ رپورٹ مئی 2025 میں ہونے والی جنگ اور پاکستان کی جانب سے انڈین فوجی طیارے مار گرانے کے دعوؤں کے 18 ماہ بعد سامنے آئی ہے۔

تاہم انڈین اخبار دی ہندو کی رپورٹ کے مطابق انڈیا کی وزارت دفاع کے ذرائع نے اس جائزے کی صداقت پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ڈائریکٹری میں شائع ہونے والے یہ اعداد و شمار وزارت دفاع یا انڈین فضائیہ کی جانب سے فراہم نہیں کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب سیریئم کا کہنا ہے کہ فوجی طیاروں کا ڈیٹا اس کی ملٹری ریسرچ ٹیم مرتب کرتی ہے۔ ادارے کے مطابق دفاعی معلومات کی خفیہ نوعیت کے باعث اس پر تحقیق کرنا کمرشل طیاروں کے مقابلے میں زیادہ پیچیدہ ہوتا ہے، جہاں طیارہ ساز کمپنیوں کی معاونت اور فلائٹ ٹریکنگ ڈیٹا دستیاب ہوتا ہے۔

ادارے کا کہنا ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر فوجی طیاروں کا ریکارڈ رکھنے کے لیے مختلف ذرائع استعمال کرتا ہے، جن میں دفاعی پبلیکیشنز، اخباری مضامین، طیارہ ساز اداروں کے بیانات، سرکاری ذرائع، فوجی حادثات کی نگرانی اور مصدقہ مشاہدات کا جائزہ شامل ہے۔

مئی 2025 میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان جھڑپ کے بعد فلائٹ گلوبل نے اپنے 2026 کے ایڈیشن میں انڈین فضائیہ کے فعال رافیل طیاروں کی تعداد 36 سے کم کر کے 35 کر دی تھی، جو شواہد سے تصدیق شدہ ایک طیارے کے نقصان کی عکاسی کرتی تھی۔

پاکستان کے دیگر طیارے گرانے کے وسیع تر دعوؤں کو اس وقت غیر مصدقہ قرار دیا گیا تھا۔ تاہم تازہ ترین جائزے میں سیریئم نے طیاروں کی تعداد میں اس مزید کمی کی وجوہات بیان نہیں کی ہیں۔

واضح رہے کہ 2016 میں طے پانے والے ایک معاہدے کے تحت انڈین حکومت نے فرانس سے مجموعی طور پر 36 رافیل لڑاکا طیارے خریدے تھے، جن میں 28 سنگل سیٹ اور 8 ٹوئن سیٹ طیارے شامل تھے۔