سعودی اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے بتایا ہے کہ حوثیوں کے داغے گئے 2 ڈرونز کو فضا میں روک کر تباہ کر دیا گیا۔
یمن کی حکومت کی حمایت کرنے والے سعودی قیادت میں قائم اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ حوثیوں کی جانب سے داغے گئے 2 ڈرونز کو روک کر تباہ کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ڈرونز ریاض اور سعودی عرب کے جنوبی علاقوں کی جانب جا رہے تھے، جو حالیہ دنوں میں حوثی حملوں کا خاص طور پر نشانہ بنے ہیں۔






