تازہ ترین
ترک سیسمک ریسرچ جہاز کی پاکستان آمد، پاک ترکیہ توانائی تعاون کے نئے دور کا آغازکراچی کی ترقی میں بچوں کے حقوق اور محفوظ تفریحی مقامات کو ترجیح دینا ہوگی، ڈی جی کے ڈی اے زین العابدین انصاریپیپلز پارٹی کی سندھ کی سیاسی جماعتوں سے صوبوں کے معاملے پر جلسے نہ کرنے کی اپیللکی مروت : پولیس نے بارود سے بھری گاڑی پکڑ کر دہشت گردی کی کوشش ناکام بنا دی، ایک خودکش حملہ آور ہلاکپاکستان 47 بنا میں بنا، سندھ کی تاریخ 5 ہزار سال پرانی ہے، ثقافت کا مذاق اڑانے پر معافی مانگی جائے، سندھ کے میئرز کا مطالبہجرمن تجارتی وفد کا اپٹما ہاؤس لاہور کا دورہ، پاکستان اور جرمنی میں ٹیکسٹائل تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاقشمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، خواتین کے روپ میں فرار ہونے والے خارجی دہشت گرد ہلاکجنگ کے باوجود ایران اور پاکستان کی تجارت 6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی، ایرانی عہدیدارترک سیسمک ریسرچ جہاز کی پاکستان آمد، پاک ترکیہ توانائی تعاون کے نئے دور کا آغازکراچی کی ترقی میں بچوں کے حقوق اور محفوظ تفریحی مقامات کو ترجیح دینا ہوگی، ڈی جی کے ڈی اے زین العابدین انصاریپیپلز پارٹی کی سندھ کی سیاسی جماعتوں سے صوبوں کے معاملے پر جلسے نہ کرنے کی اپیللکی مروت : پولیس نے بارود سے بھری گاڑی پکڑ کر دہشت گردی کی کوشش ناکام بنا دی، ایک خودکش حملہ آور ہلاکپاکستان 47 بنا میں بنا، سندھ کی تاریخ 5 ہزار سال پرانی ہے، ثقافت کا مذاق اڑانے پر معافی مانگی جائے، سندھ کے میئرز کا مطالبہجرمن تجارتی وفد کا اپٹما ہاؤس لاہور کا دورہ، پاکستان اور جرمنی میں ٹیکسٹائل تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاقشمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، خواتین کے روپ میں فرار ہونے والے خارجی دہشت گرد ہلاکجنگ کے باوجود ایران اور پاکستان کی تجارت 6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی، ایرانی عہدیدار
دنیا

ایرانی میزائلوں پر کوئی حد نہیں، نئے جغرافیائی علاقوں میں استعمال کیلئے تیار ہیں، پاسداران انقلاب

جغرافیائی علاقوں

بریگیڈیئر جنرل علی بلالی نے کہا ہے کہ ایران کی میزائل صلاحیت پر کوئی حد نہیں ہے، حکم ملنے پر نئے جغرافیائی علاقوں میں بھی میزائل استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

پاسداران انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر کے سینیئر مشیر بریگیڈیئر جنرل علی بلالی نے سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کو بتایا کہ ایران کی میزائل صلاحیت پر کوئی پابندی یا حد نہیں ہے، جس میں نئے جغرافیائی علاقوں میں اس کا استعمال بھی شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ضروری سہولیات اور صلاحیتیں فراہم کر دی گئی ہیں اور اگر حکم ملا تو مناسب کارروائی کی جائے گی۔

علی بلالی کے مطابق یہ بات نہیں ہے کہ ہمیں میزائلوں کی تعداد، مقامات یا سہولیات کے حوالے سے کسی حد کا سامنا ہو۔ ایران کے دشمن میزائلوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تھاڈ جیسے لاکھوں ڈالر مالیت کے نظام طویل عرصے میں اور زیادہ لاگت پر تیار کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلح افواج ٹریگر پر انگلی رکھے مکمل طور پر تیار ہیں اور دشمن کی کسی غلط فہمی یا حماقت کی منتظر ہیں، کسی بھی جارحانہ اقدام کی صورت میں دشمن کو جہاں بھی موجود ہوگا، ایران کے میزائل حملوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے ایران کے دشمنوں پر الزام لگایا کہ وہ شک پیدا کرنے کے لیے مذاکرات، فوجی سازوسامان کی منتقلی، گولہ بارود کی نقل و حرکت اور فوجی دھمکیوں جیسے معاملات اٹھا کر نفسیاتی جنگ لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ تعاون کی قیمت سمجھ چکے ہیں۔