ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی فوجیوں کی وطن واپسی سے متعلق امریکا میں اسرائیل کے سفیر یحیٰ لیٹر کے بیان پر طنز کردیا۔
امریکا میں اسرائیل کے سفیر یحیٰ لیٹر کے قدامت پسند نیٹ ورک نیوز میکس پر دیئے گئے بیان کے کلپ کے جواب میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ انہیں معلوم نہیں تھا کہ واشنگٹن میں اسرائیل کا سفیر امریکی فوج کا کمانڈر ان چیف ہے۔
میزبانوں کی جانب سے امریکی فوجی خاندانوں کے لیے ان کے پیغام کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر یحیٰ لیٹر نے اس نیٹ ورک کو بتایا تھا کہ جب ایران شکست کھا جائے گا، تو امریکی فوجی یہاں اپنے خاندانوں کے پاس واپس آ جائیں گے۔






