تہران (جی ٹی وی نیوز) — ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محبی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اپنے میزائلوں کی 4 ہزار 500 کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت پہلے ہی ظاہر کرچکا ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق حسین محبی نے کہا کہ ایران کے میزائل بحرِ ہند میں واقع ڈیاگو گارشیا کے علاقے تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جہاں امریکا اور برطانیہ کا مشترکہ فوجی اڈہ موجود ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ ایرانی قیادت کی ہدایت پر یورپ میں قائم امریکی فوجی اڈوں کو بھی نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔
ترجمان کے مطابق ایران کے میزائلوں کی 2 ہزار کلومیٹر تک محدود رینج کی سابقہ پابندی ختم کردی گئی ہے۔
تاہم ایران کی جانب سے 4 ہزار 500 کلومیٹر کی عملی میزائل صلاحیت کے دعوے کی آزادانہ تصدیق نہیں ہوسکی۔





