تازہ ترین
وزیراعظم یوتھ لون اسکیم میں قرض کی حد بڑھا کر ڈھائی کروڑ روپے کردی گئیکم عمری اور جبری شادیوں کے خاتمے کیلئے قومی سطح پر مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں، بلاول بھٹو زرداریسندھ حکومت کا ایم کیو ایم کو کراچی میں جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہفوڈ ایگرو پاکستان میں کینیا کو 7.5 ملین ڈالر کے چاول برآمد کرنے کا معاہدہجعفرآباد کی بنجر زمینیں قابلِ کاشت بن گئیں، گندم اور چاول کی فصل میں اضافہسوزوکی اگنس ای وی 2027 متعارف، تفصیلات سامنے آگئیںاسپین، جرمنی اور فرانس کا افغان خواتین کے حقوق سلب کرنے پر طالبان رجیم سے لاتعلقی کا اظہارپیپلز پارٹی کراچی کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات آصف خان انتقال کرگئے، شرجیل میمن کا اظہار افسوسوزیراعظم یوتھ لون اسکیم میں قرض کی حد بڑھا کر ڈھائی کروڑ روپے کردی گئیکم عمری اور جبری شادیوں کے خاتمے کیلئے قومی سطح پر مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں، بلاول بھٹو زرداریسندھ حکومت کا ایم کیو ایم کو کراچی میں جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہفوڈ ایگرو پاکستان میں کینیا کو 7.5 ملین ڈالر کے چاول برآمد کرنے کا معاہدہجعفرآباد کی بنجر زمینیں قابلِ کاشت بن گئیں، گندم اور چاول کی فصل میں اضافہسوزوکی اگنس ای وی 2027 متعارف، تفصیلات سامنے آگئیںاسپین، جرمنی اور فرانس کا افغان خواتین کے حقوق سلب کرنے پر طالبان رجیم سے لاتعلقی کا اظہارپیپلز پارٹی کراچی کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات آصف خان انتقال کرگئے، شرجیل میمن کا اظہار افسوس
دنیا

کویت پر ڈرون حملوں میں 2 افراد ہلاک، پاکستانی سمیت 2 زخمی، سعودی عرب اور برطانیہ کی مذمت

کویت

کویت میں ڈرون حملوں میں 2 اطالوی شہری ہلاک، جبکہ دو زخمی ہوگئے، واقعے پر کویت، سعودی عرب اور برطانیہ نے پر زور مذمت کی ہے۔

کویتی وزارت خارجہ نے ایرانی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی ڈرون حملوں میں کویت کے اہم مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ کویت کے مطابق ان حملوں میں 2 اطالوی شہری ہلاک جبکہ کویتی اور پاکستانی شہری زخمی ہوئے۔

کویتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ یہ حملہ کویت کی خود مختاری کی سنگین خلاف ورزی اور سلامتی کے لیے براہ راست خطرہ ہے۔

کویت کا کہنا ہے کہ یہ حملہ عالمی قانون، اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی قرارداد 2817 کی خلاف ورزی ہے، اور ایرانی جارحیت خطے کے استحکام اور سفارتی کوششوں کو نقصان پہنچا رہی ہے۔

کویت نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع کے حق کا اعادہ کیا اور ہلاک ہونے والے اطالوی شہریوں پر تعزیت کے ساتھ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کویتی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور کہا کہ کویت پر حملے سے ایران کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

عباس عراقچی نے کویت میں ڈرون حملے میں اموات پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ کویت پر حملے کی تحقیقات میں حصہ لینے کے لیے تیار ہیں۔

سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کویت کے خلاف حملے کی مذمت کی ہے۔ وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ مسلسل ایرانی حملے کشیدگی کو مزید بڑھاتے ہیں، عدم استحکام پیدا کرتے ہیں اور علاقائی سلامتی کی بحالی کی عالمی کوششوں میں رکاوٹ بنتے ہیں۔

برطانیہ کے وزیر مملکت برائے مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ، افغانستان اور پاکستان اسٹیفن ڈاؤٹی نے بھی کویت پر ڈرون حملے کی مذمت کرتے ہوئے ایکس پر بیان میں کہا کہ یہ حملے ناقابل قبول ہیں، برطانیہ کویت، اٹلی اور متاثرین کے ساتھ کھڑا ہے۔