تازہ ترین
ہتھیار اٹھانے والوں کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، گورنر خیبر پختونخواپنجاب اسمبلی میں سی سی ڈی پولیس مقابلوں میں ہلاکتوں کیخلاف تحریک التوا لانے کا فیصلہوزیر اعظم کی نواز شریف سے ڈیڑھ گھنٹہ طویل ملاقات، معاشی امور پر تبادلہ خیالٹرمپ کی قسمت میں مشکل فیصلے لینا لکھا ہے، چاہے اس کی سیاسی قیمت ہی کیوں نہ چکانی پڑے، مارکو روبیوسعودی دارالحکومت ریاض کی جانب داغے گئے حوثی ملیشیاء کے 4 میزائلوں کو فضا میں تباہ کردیا گیاخیبرپختونخوا میں ایریا ڈویلپمنٹ سیکریٹریٹ کا نیا انتظامی ڈھانچہ منظورسندھ ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے ریزورٹس میں خسارے کی سختی سے تردیدبجلی اور گیس سبسڈی کا نیا نظام تیار، آئی ایم ایف کی 2027 سے نفاذ کی شرطہتھیار اٹھانے والوں کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، گورنر خیبر پختونخواپنجاب اسمبلی میں سی سی ڈی پولیس مقابلوں میں ہلاکتوں کیخلاف تحریک التوا لانے کا فیصلہوزیر اعظم کی نواز شریف سے ڈیڑھ گھنٹہ طویل ملاقات، معاشی امور پر تبادلہ خیالٹرمپ کی قسمت میں مشکل فیصلے لینا لکھا ہے، چاہے اس کی سیاسی قیمت ہی کیوں نہ چکانی پڑے، مارکو روبیوسعودی دارالحکومت ریاض کی جانب داغے گئے حوثی ملیشیاء کے 4 میزائلوں کو فضا میں تباہ کردیا گیاخیبرپختونخوا میں ایریا ڈویلپمنٹ سیکریٹریٹ کا نیا انتظامی ڈھانچہ منظورسندھ ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے ریزورٹس میں خسارے کی سختی سے تردیدبجلی اور گیس سبسڈی کا نیا نظام تیار، آئی ایم ایف کی 2027 سے نفاذ کی شرط
صحت

کراچی میں جعلی ادویات کی فروخت، ڈریپ نے 9 ادویات کا ریپڈ الرٹ جاری کر دیا

ڈریپ

ڈریپ نے کراچی کی مارکیٹوں سے 9 جعلی اور غیر قانونی ادویات برآمد ہونے پر ریپڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو خبردار کر دیا۔

ڈریپ کے مطابق کراچی کی مختلف مارکیٹوں کی تلاشی کے دوران مسوڑھوں، امراض چشم اور جلد کے علاج میں استعمال ہونے والی جعلی 9 ادویات پکڑی گئی ہیں۔

ان جعلی مصنوعات میں 4 اقسام کے ماؤتھ واش، بچوں کے امراض چشم کا اسپرے اور جلد و کان کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی جعلی کریمیں شامل ہیں۔

ڈریپ کی رپورٹ کے مطابق ان جعلی ادویات کی پیکنگ پر ایل سی فارما اور نیو ہربل کیئر کراچی کا پتہ درج ہے۔ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری سندھ نے ان تمام ادویات کے سیمپلز کے ٹیسٹ کے بعد انہیں مکمل طور پر جعلی قرار دیا ہے، کیونکہ لیب ٹیسٹ میں ادویات کے سیمپلز کے اندر مطلوبہ سالٹ کی موجودگی کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

ڈریپ کے مطابق جن ادویات کا الرٹ جاری کیا گیا ہے ان میں امراض چشم کا بے بی آئی اسپرے، ٹوبرامائیسین اوپتھلمک سولوشن، ٹوٹل کیئر، ڈینزیکور، اینٹی پلاک اور ہیپی ٹوتھ کڈز ماؤتھ واش شامل ہیں۔

اس کے علاوہ کان کے درد کی پین کلر وائٹل ایئر کریم، بے بی کیئر ایئر کریم اور امراض جلد کے علاج کی دوا میجک لوشن کا بیچ 002 بھی جعلی پایا گیا ہے۔

ڈریپ کا کہنا ہے کہ ان غیر معیاری ادویات کا معیار اور افادیت بلکل غیر واضح ہے اور ان کا استعمال انسانی صحت کے لیے انتہائی خطرناک ہو سکتا ہے۔