مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ اور ایران کے درمیان لڑائی دوبارہ شروع ہوئی تو اس کے تباہ کن نتائج برآمد ہوں گے۔
قاہرہ میں سلوینیا کی صدر ناتاسا پیرک مسار کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے امریکہ اور ایران پر زور دیا کہ وہ حل تلاش کرنے میں لچک کا مظاہرہ کریں۔
انہوں نے خبردار کیا کہ لڑائی کے دوبارہ شروع ہونے سے پورا خطہ ایسے وسیع تنازع کی لپیٹ میں آ سکتا ہے، جس کے نتائج انتہائی تباہ کن ہوں گے۔
انہوں نے فریقین پر زور دیا کہ وہ بہت دیر ہونے سے پہلے مذاکرات کا راستہ اپنائیں، اور خبردار کیا کہ نئے فوجی آپریشنز کے پورے خطے اور اس سے باہر بھی شدید انسانی اور اقتصادی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔






