امریکی صدر نے کہا ہے کہ امریکہ کا ایران پر فوری حملہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ اگر ضرورت پڑی تو وہ مکمل طور پر تیار ہیں۔
پولنگ بند ہونے سے چند گھنٹے قبل فنانشل ٹائمز کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ ہم وہ سب کچھ حاصل کر رہے ہیں، جو ہم چاہتے ہیں۔
اسرائیلی وزیر اعظم کی جانب سے اس ہفتے کے آخر میں حملے کے مضبوط اشاروں کے بارے میں پوچھے جانے پر ٹرمپ نے کہا کہ اگر ہمیں جانے کی ضرورت پڑی تو امریکہ پوری طرح تیار ہے، لیکن ہو سکتا ہے اس کی کوئی وجہ ہی نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ وہ پیشگی طور پر حملے کا کوئی منصوبہ شیئر نہیں کریں گے۔
ٹرمپ نے فنانشل ٹائمز کو بتایا کہ امریکہ دراصل ایران کے ساتھ جنگ نہیں لڑ رہا ہے اور بی 2 بمبار طیاروں کے بعد اب طویل عرصے سے جنگ نہیں ہوئی ہے۔ میں اس جنگ کو یوکرین یا عالمی جنگوں کی طرح نہیں سمجھتا۔






