تازہ ترین
حکومت کا مستحق خاندانوں کو ایل پی جی پر ریلیف دینے کا فیصلہبلوچستان میں ہارڈننگ آف دی اسٹیٹ کانفرنس، اسمگلنگ اور منشیات کیخلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایاتامریکی انتخابات کے بعد ایرانی ریال رکھنے والوں کیلئے بڑی خبر آگئیکراچی میں پولیس کارروائی، جمیل چھانگا گینگ کے 3 بھتہ خور گرفتاروزارت قومی غذائی تحفظ میں 8 ارب 71 کروڑ روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشافآزاد کشمیر کے ضلع باغ میں کامیاب کلیئرنس آپریشن، کوٹھیاں میں فسادی جتھے کا دھرنا ختمکراچی انڈسٹریل پارک کو اسپیشل اکنامک زون کا درجہ دیدیا گیاپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کی تعداد میں تاریخی اضافہ، 85 فیصد جین زی نکلےحکومت کا مستحق خاندانوں کو ایل پی جی پر ریلیف دینے کا فیصلہبلوچستان میں ہارڈننگ آف دی اسٹیٹ کانفرنس، اسمگلنگ اور منشیات کیخلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایاتامریکی انتخابات کے بعد ایرانی ریال رکھنے والوں کیلئے بڑی خبر آگئیکراچی میں پولیس کارروائی، جمیل چھانگا گینگ کے 3 بھتہ خور گرفتاروزارت قومی غذائی تحفظ میں 8 ارب 71 کروڑ روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشافآزاد کشمیر کے ضلع باغ میں کامیاب کلیئرنس آپریشن، کوٹھیاں میں فسادی جتھے کا دھرنا ختمکراچی انڈسٹریل پارک کو اسپیشل اکنامک زون کا درجہ دیدیا گیاپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کی تعداد میں تاریخی اضافہ، 85 فیصد جین زی نکلے
دنیا

فرانس میں طلباء کا تعلیمی اصلاحات کیلئے احتجاج جاری، درجنوں اسکولوں اور یونیورسٹیوں کا گھیراؤ

فرانس میں

فرانس میں تعلیمی اصلاحات اور ملک گیر ہڑتال کی تیاریوں کے پیش نظر طلباء نے درجنوں اسکولوں اور یونیورسٹیوں کا گھیراؤ کر لیا۔

فرانس میں کم از کم 48 ہائی اسکولوں کا گھیراؤ کیا گیا، جبکہ ملک کی ٹریڈ یونینز 5 نومبر کو ملک گیر ہڑتال کی تیاری کر رہی ہیں۔

فرانس میں تعلیمی اصلاحات اور ملک گیر ہڑتال کی تیاریاں جاری ہیں۔ طلباء یونین یو ایس ایل نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے 500 اسکولوں کا گھیراؤ کیا ہے، جبکہ دوسری طرف پیرس سمیت کئی شہروں میں ہزاروں طلباء نے احتجاجی مارچ بھی کیا۔

دو ہفتے کی تعطیلات کے بعد طلباء نے تعلیمی اداروں کی خستہ حالی کو دور کرنے، کلاسوں میں طلباء کی تعداد کم کرنے اور یونیورسٹیوں میں مزید نشستیں پیدا کرنے کا مطالبہ کیا۔

حکام نے تصدیق کی کہ پیرس، رینس اور لیون سمیت کئی شہروں میں سخت سیکیورٹی کے باوجود اسکولوں میں دوران تعلیم رکاوٹیں ڈالی گئیں۔ اس کے علاوہ اعلیٰ تعلیم کے 184 اداروں میں سے 51 اداروں میں بھی تدریسی عمل متاثر ہوا۔

وزیر تعلیم ایڈورڈ گیفری نے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ طلباء کو پڑھنے اور امتحانات کی تیاری کرنے کی ضرورت ہے۔ رینس کے شہر میں تقریباً 30 طلباء نے ایک بڑے اسکول کا گھیراؤ کیا، جہاں انتظامیہ اور طلباء کے درمیان کشیدگی پیدا ہو گئی۔

فرانس میں بڑھتی ہوئی قیمتوں اور ناکافی سہولیات کے خلاف ملک گیر تحریک زور پکڑ چکی ہے، جس کی وجہ سے گزشتہ تین ہفتوں کے دوران سڑکوں پر ہزاروں افراد آ چکے ہیں۔

حکومت نے کچھ مطالبات حل کرنے کے لیے اقدامات کا اعلان کیا ہے تاہم طلباء کا کہنا ہے کہ یہ کافی نہیں ہیں اور انہوں نے 10 ارب یورو کی سرمایہ کاری کا مطالبہ کیا ہے۔