تازہ ترین
حکومت کا مستحق خاندانوں کو ایل پی جی پر ریلیف دینے کا فیصلہبلوچستان میں ہارڈننگ آف دی اسٹیٹ کانفرنس، اسمگلنگ اور منشیات کیخلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایاتامریکی انتخابات کے بعد ایرانی ریال رکھنے والوں کیلئے بڑی خبر آگئیکراچی میں پولیس کارروائی، جمیل چھانگا گینگ کے 3 بھتہ خور گرفتاروزارت قومی غذائی تحفظ میں 8 ارب 71 کروڑ روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشافآزاد کشمیر کے ضلع باغ میں کامیاب کلیئرنس آپریشن، کوٹھیاں میں فسادی جتھے کا دھرنا ختمکراچی انڈسٹریل پارک کو اسپیشل اکنامک زون کا درجہ دیدیا گیاپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کی تعداد میں تاریخی اضافہ، 85 فیصد جین زی نکلےحکومت کا مستحق خاندانوں کو ایل پی جی پر ریلیف دینے کا فیصلہبلوچستان میں ہارڈننگ آف دی اسٹیٹ کانفرنس، اسمگلنگ اور منشیات کیخلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایاتامریکی انتخابات کے بعد ایرانی ریال رکھنے والوں کیلئے بڑی خبر آگئیکراچی میں پولیس کارروائی، جمیل چھانگا گینگ کے 3 بھتہ خور گرفتاروزارت قومی غذائی تحفظ میں 8 ارب 71 کروڑ روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشافآزاد کشمیر کے ضلع باغ میں کامیاب کلیئرنس آپریشن، کوٹھیاں میں فسادی جتھے کا دھرنا ختمکراچی انڈسٹریل پارک کو اسپیشل اکنامک زون کا درجہ دیدیا گیاپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کی تعداد میں تاریخی اضافہ، 85 فیصد جین زی نکلے
دنیا

امریکہ میں سینیٹ اور ایوان نمائندگان کی نشستوں کیلئے کانٹے کا مقابلہ، ٹرمپ مشکل میں آگئے

ایوان نمائندگان

امریکہ میں وسط مدتی انتخابات کے ابتدائی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، جہاں ایوان نمائندگان اور سینیٹ میں نشستوں کے لیے کانٹے کا مقابلہ ہے۔

امریکی وسط مدتی انتخابات کے ابتدائی نتائج کے مطابق سینیٹ میں ڈیموکریٹس کی 45 اور ٹرمپ کی ری پبلکن پارٹی کی 36 نشستیں ہو گئی ہیں، جبکہ سینیٹ میں کسی بھی پارٹی کو برتری کے لیے 51 نشستیں درکار ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹس نے شمالی کیرولائنا میں سینیٹ کی اہم نشست ری پبلکنز سے چھین لی ہے، جہاں سے ڈیموکریٹ امیدوار رائے کوپر سینیٹر منتخب ہو گئے ہیں۔

نبراسکا سے آزاد امیدوار ڈین اوسبون کامیاب قرار پائے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کے حکام کے مطابق ٹرمپ ممکنہ انتخابی شکست کے لیے ذہنی طور پر تیار ہیں اور انہوں نے کم توقعات کا اظہار کیا ہے، جبکہ اسکائی نیوز کے مطابق ری پبلکنز کے لیے الیکشن کی رات انتہائی خراب ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب ایوان نمائندگان کے ابتدائی نتائج میں ڈیموکریٹس کے نام 91 نشستیں آ چکی ہیں جبکہ ٹرمپ کی ری پبلکن پارٹی نے ایوان نمائندگان کی 50 نشستیں جیت لی ہیں۔

فلوریڈا، کینٹکی، جارجیا، اوہائیو، ورمونٹ، ٹیکساس، ورجینیا، نیوجرسی اور میساچوسٹس سے مختلف جماعتوں کے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ امریکی ایوان نمائندگان میں کسی بھی پارٹی کو برتری کے لیے 218 نشستیں درکار ہیں۔