بنگلہ دیش نے بھارت پر ملک میں بدامنی اور فسادات بھڑکانے کا الزام عائد کرتے ہوئے شرپسند عناصر کو بھارتی پراکسی قرار دیا ہے۔
بنگلہ دیش نے بھارت پر ملک میں بدامنی اور فسادات بھڑکانے کا الزام عائد کرتے ہوئے شرپسند عناصر کو بھارتی پراکسی قرار دیا ہے۔ مودی حکومت کی سفارتی پالیسی اور مبینہ مداخلت کے باعث دونوں ممالک کے تعلقات مزید کشیدہ ہوگئے ہیں۔
الجزیرہ کے مطابق چٹاگانگ میں بنگلہ دیش کے سابق عبوری سربراہ محمد یونس کے آبائی گھر کو آگ لگا دی گئی ہے۔ بنگلہ دیشی وزیراعظم طارق رحمان نے ملک میں تشدد اور بدامنی کی پشت پناہی کا ذمہ دار بھارت کو قرار دیا ہے۔
مقامی سیاسی رہنماؤں نے عوامی لیگ کے کارکنوں پر افراتفری پھیلانے کے الزامات لگائے ہیں، جبکہ این سی پی رہنما نے عوامی لیگ اور چھاترا لیگ کو بھارتی پراکسی قرار دیا۔ شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات مسلسل تناؤ کا شکار ہیں۔






