ایرانی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کا کنٹرول تہران کے پاس ہے نہ کہ مجرم غیر ملکیوں کے پاس۔
ایرانی فوج کے ترجمان محمد اکرمینیا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ آبنائے ہرمز ایران کی طاقت کا جغرافیہ ہے اور یہاں ایرانی قوم کے سپوت کنٹرول اور خودمختاری کا استعمال کر رہے ہیں نہ کہ بدعنوان اور مجرم غیر ملکی۔
امریکا اور ایران جنگ کے خاتمے کے لیے ہونے والی مختلف سفارتی کوششوں میں آبنائے ہرمز کا کنٹرول ایک بڑی رکاوٹ بنا ہوا ہے۔






