تازہ ترین
وفاقی حکومت کا گورنر خیبر پختونخوا کو مزید اختیارات دینے کا فیصلہ، آرڈیننس صدر کو ارسالخیبرپختونخوا سے نکالے جانے والے سونے کا 80 فیصد افغانستان جاتا ہے، اختیار ولی خانکراچی سے کالعدم تنظیم ایس ایل اے کے 2 مبینہ دہشت گرد گرفتار32 سنگین وارداتوں میں مطلوب بدنام زمانہ اشتہاری مجرم انعام عرف نامو وینس ساتھی سمیت مارا گیاسندھ تاریخی اور ناقابل تقسیم وحدت ہے، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ناصر حسین شاہنئے صوبوں کے قیام کے لیے ریفرنڈم ہوگا، دسمبر کا مہینہ اہم ترین ہے، مصطفیٰ کمالبورے والا میں گھریلو ناچاقی پر خاتون نے 3 بچوں سمیت زہر کھا لیاعالمی مالیاتی فنڈ کا پاکستان پر پیٹرولیم مصنوعات پر دی جانے والی سبسڈی ختم کرنے پر زوروفاقی حکومت کا گورنر خیبر پختونخوا کو مزید اختیارات دینے کا فیصلہ، آرڈیننس صدر کو ارسالخیبرپختونخوا سے نکالے جانے والے سونے کا 80 فیصد افغانستان جاتا ہے، اختیار ولی خانکراچی سے کالعدم تنظیم ایس ایل اے کے 2 مبینہ دہشت گرد گرفتار32 سنگین وارداتوں میں مطلوب بدنام زمانہ اشتہاری مجرم انعام عرف نامو وینس ساتھی سمیت مارا گیاسندھ تاریخی اور ناقابل تقسیم وحدت ہے، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ناصر حسین شاہنئے صوبوں کے قیام کے لیے ریفرنڈم ہوگا، دسمبر کا مہینہ اہم ترین ہے، مصطفیٰ کمالبورے والا میں گھریلو ناچاقی پر خاتون نے 3 بچوں سمیت زہر کھا لیاعالمی مالیاتی فنڈ کا پاکستان پر پیٹرولیم مصنوعات پر دی جانے والی سبسڈی ختم کرنے پر زور
دنیا

اسرائیل میں ہزاروں افراد کا مظاہرہ، نیتن یاہو کو ہٹانے کے لیے عرب جماعتوں سے اتحاد کا مطالبہ

عرب جماعتوں

اسرائیل میں ہزاروں شہریوں پر بھرپور احتجاج کیا، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ عرب جماعتوں کے ساتھ اتحاد کرکے نیتن یاہو سے جان چھڑائی جائے۔

اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں ہزاروں افراد نے اپوزیشن جماعتوں پر زور دیا کہ وہ طویل عرصے سے اقتدار میں موجود نیتن یاہو کو ہٹانے کے لیے عرب جماعتوں کے ساتھ اتحاد بنائیں۔

منگل کے روز ہونے والے انتخابات کے بعد تل ابیب میں ہونے والے اس مظاہرے میں شریک شہریوں کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو ایک چالاک سیاست دان ہیں، یہ ملک میں حقیقی تبدیلی لانے کا آخری موقع ہو سکتا ہے۔

حالیہ انتخابات میں نتن یاہو کا دائیں بازو کا اتحاد 53 نشستیں حاصل کر سکا جبکہ اپوزیشن رہنما گادی آئزنکوٹ کے اتحاد کو 48 نشستیں ملیں، جس کے نتیجے میں پارلیمنٹ میں کسی بھی فریق کے پاس اکیلے حکومت بنانے کے لیے مطلوبہ اکثریت موجود نہیں ہے۔

اس پارلیمانی تعطل کو توڑنے کے لیے عرب رہنماؤں کی تین جماعتیں کل 19 نشستیں لے کر ایک اہم ترین قوت کے طور پر ابھری ہیں۔

اگر اپوزیشن رہنما گادی آئزنکوٹ عرب جماعتوں کے ساتھ اتحاد کر لیتے ہیں تو انہیں حکومت بنانے کے لیے 67 نشستوں کی آرام دہ اکثریت مل سکتی ہے۔

تاہم اسرائیل کے دائیں بازو اور نیتن یاہو کے حامی اس خیال کی شدید مخالفت کر رہے ہیں اور عرب جماعتوں کے اس سیاسی عروج کو انتخابی دہشت گردی قرار دے رہے ہیں، جبکہ مظاہرین ملک میں سیاسی تبدیلی کے لیے اس اتحاد کو ناگزیر سمجھ رہے ہیں۔