تازہ ترین
وفاقی حکومت کا گورنر خیبر پختونخوا کو مزید اختیارات دینے کا فیصلہ، آرڈیننس صدر کو ارسالخیبرپختونخوا سے نکالے جانے والے سونے کا 80 فیصد افغانستان جاتا ہے، اختیار ولی خانکراچی سے کالعدم تنظیم ایس ایل اے کے 2 مبینہ دہشت گرد گرفتار32 سنگین وارداتوں میں مطلوب بدنام زمانہ اشتہاری مجرم انعام عرف نامو وینس ساتھی سمیت مارا گیاسندھ تاریخی اور ناقابل تقسیم وحدت ہے، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ناصر حسین شاہنئے صوبوں کے قیام کے لیے ریفرنڈم ہوگا، دسمبر کا مہینہ اہم ترین ہے، مصطفیٰ کمالبورے والا میں گھریلو ناچاقی پر خاتون نے 3 بچوں سمیت زہر کھا لیاعالمی مالیاتی فنڈ کا پاکستان پر پیٹرولیم مصنوعات پر دی جانے والی سبسڈی ختم کرنے پر زوروفاقی حکومت کا گورنر خیبر پختونخوا کو مزید اختیارات دینے کا فیصلہ، آرڈیننس صدر کو ارسالخیبرپختونخوا سے نکالے جانے والے سونے کا 80 فیصد افغانستان جاتا ہے، اختیار ولی خانکراچی سے کالعدم تنظیم ایس ایل اے کے 2 مبینہ دہشت گرد گرفتار32 سنگین وارداتوں میں مطلوب بدنام زمانہ اشتہاری مجرم انعام عرف نامو وینس ساتھی سمیت مارا گیاسندھ تاریخی اور ناقابل تقسیم وحدت ہے، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ناصر حسین شاہنئے صوبوں کے قیام کے لیے ریفرنڈم ہوگا، دسمبر کا مہینہ اہم ترین ہے، مصطفیٰ کمالبورے والا میں گھریلو ناچاقی پر خاتون نے 3 بچوں سمیت زہر کھا لیاعالمی مالیاتی فنڈ کا پاکستان پر پیٹرولیم مصنوعات پر دی جانے والی سبسڈی ختم کرنے پر زور
دنیا

اسرائیلی اپوزیشن رہنما نے نیتن یاہو کی قومی اتحادی حکومت بنانے کی پیشکش کو مسترد کر دیا

قومی اتحادی حکومت

اسرائیلی اپوزیشن رہنما گادی آئزنکوٹ نے نیتن یاہو کی جانب سے قومی اتحادی حکومت بنانے کی اپیل کو صریحاً دھوکہ اور فریب قرار دے کر مسترد کر دیا۔

اسرائیلی پارلیمنٹ میں اپوزیشن رہنما گادی آئزنکوٹ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ نیتن یاہو کی طرف سے قومی اتحادی حکومت تشکیل دینے کے لیے کی جانے والی حالیہ اپیل ایک نیا فریب اور دھوکہ ہے۔

انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو مذاکرات کے لیے اس وقت پکار رہے ہیں، جب تمام شیڈول پہلے ہی طے ہو چکے ہیں اور وہ بظاہر اتحاد کا راگ الاپ رہے ہیں لیکن درحقیقت پارلیمنٹ کے اندر ایک سرکاری تقریب کی توہین کر رہے ہیں۔ اس قسم کے سیاسی ہتھکنڈے اور چالیں ان پر بالکل اثر انداز نہیں ہو سکتیں۔

واضح رہے کہ نیتن یاہو نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ گادی آئزنکوٹ کے ساتھ ہونے والی ان کی ملاقات نے اس بات کے یقین کو مزید پختہ کر دیا ہے کہ ملک میں ایک قومی اتحاد کی حکومت تشکیل دینا ناگزیر ہو چکا ہے۔

نگراں وزیراعظم نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ اس قسم کی حکومت ایران کے خطرے کو ایک بار اور ہمیشہ کے لیے زمین بوس کر سکتی ہے، کیونکہ ان کے بقول تہران ان کے خلاف ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے سے ایک لمحے کے لیے بھی گریز نہیں کرے گا۔