تازہ ترین
وفاقی حکومت کا گورنر خیبر پختونخوا کو مزید اختیارات دینے کا فیصلہ، آرڈیننس صدر کو ارسالخیبرپختونخوا سے نکالے جانے والے سونے کا 80 فیصد افغانستان جاتا ہے، اختیار ولی خانکراچی سے کالعدم تنظیم ایس ایل اے کے 2 مبینہ دہشت گرد گرفتار32 سنگین وارداتوں میں مطلوب بدنام زمانہ اشتہاری مجرم انعام عرف نامو وینس ساتھی سمیت مارا گیاسندھ تاریخی اور ناقابل تقسیم وحدت ہے، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ناصر حسین شاہنئے صوبوں کے قیام کے لیے ریفرنڈم ہوگا، دسمبر کا مہینہ اہم ترین ہے، مصطفیٰ کمالبورے والا میں گھریلو ناچاقی پر خاتون نے 3 بچوں سمیت زہر کھا لیاعالمی مالیاتی فنڈ کا پاکستان پر پیٹرولیم مصنوعات پر دی جانے والی سبسڈی ختم کرنے پر زوروفاقی حکومت کا گورنر خیبر پختونخوا کو مزید اختیارات دینے کا فیصلہ، آرڈیننس صدر کو ارسالخیبرپختونخوا سے نکالے جانے والے سونے کا 80 فیصد افغانستان جاتا ہے، اختیار ولی خانکراچی سے کالعدم تنظیم ایس ایل اے کے 2 مبینہ دہشت گرد گرفتار32 سنگین وارداتوں میں مطلوب بدنام زمانہ اشتہاری مجرم انعام عرف نامو وینس ساتھی سمیت مارا گیاسندھ تاریخی اور ناقابل تقسیم وحدت ہے، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ناصر حسین شاہنئے صوبوں کے قیام کے لیے ریفرنڈم ہوگا، دسمبر کا مہینہ اہم ترین ہے، مصطفیٰ کمالبورے والا میں گھریلو ناچاقی پر خاتون نے 3 بچوں سمیت زہر کھا لیاعالمی مالیاتی فنڈ کا پاکستان پر پیٹرولیم مصنوعات پر دی جانے والی سبسڈی ختم کرنے پر زور
دنیا

پاسداران انقلاب کا بحرین میں امریکی فضائی دفاعی ریڈار پر 6 ڈرون طیاروں سے حملے کا دعویٰ

پاسداران انقلاب

ایران کی پاسداران انقلاب نے بحرین میں واقع امریکی فضائی اڈے پر نصب فضائی دفاعی ریڈار کو 6 ڈرون طیاروں سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کردیا ہے۔

ایران کی پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فضائیہ نے بحرین کے الرفاع ہیلی کاپٹر اڈے پر نصب امریکی فضائی دفاعی ریڈار کو 6 ڈرون طیاروں کے ذریعے کامیابی سے نشانہ بنایا ہے، جو امریکی جارحیت کے خلاف فیصلہ کن اور کچل دینے والے جواب کا دوسرا مرحلہ ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ان ڈرون طیاروں کے درست اور کامیاب حملوں کی آوازیں بحرین کے مختلف حصوں میں سنی گئیں، جس سے پاسداران انقلاب کی آپریشنل صلاحیتوں کا ایک بار پھر اظہار ہوا ہے۔

ایرانی فورس نے امریکہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن نے اسٹریٹجک آبی گزرگاہ آبنائے ہرمز سے تیل اسمگل کرنے کے اپنے ناکام آپریشن کے بعد اس گزرگاہ کی بندش سے عالمی توجہ ہٹانے کے لیے محدود اور اندھا دھند کارروائیاں کی ہیں۔

بیان میں واضح کیا گیا کہ آبنائے ہرمز بدستور بند ہے اور امریکی دشمن کی کسی بھی جارحیت کا پہلے سے زیادہ سخت اور کچل دینے والا جواب دیا جائے گا، جبکہ اس مرحلے میں گزشتہ مرحلے کے مقابلے میں زیادہ ڈرون طیارے روانہ کیے گئے ہیں۔