تازہ ترین
وفاقی حکومت کا گورنر خیبر پختونخوا کو مزید اختیارات دینے کا فیصلہ، آرڈیننس صدر کو ارسالخیبرپختونخوا سے نکالے جانے والے سونے کا 80 فیصد افغانستان جاتا ہے، اختیار ولی خانکراچی سے کالعدم تنظیم ایس ایل اے کے 2 مبینہ دہشت گرد گرفتار32 سنگین وارداتوں میں مطلوب بدنام زمانہ اشتہاری مجرم انعام عرف نامو وینس ساتھی سمیت مارا گیاسندھ تاریخی اور ناقابل تقسیم وحدت ہے، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ناصر حسین شاہنئے صوبوں کے قیام کے لیے ریفرنڈم ہوگا، دسمبر کا مہینہ اہم ترین ہے، مصطفیٰ کمالبورے والا میں گھریلو ناچاقی پر خاتون نے 3 بچوں سمیت زہر کھا لیاعالمی مالیاتی فنڈ کا پاکستان پر پیٹرولیم مصنوعات پر دی جانے والی سبسڈی ختم کرنے پر زوروفاقی حکومت کا گورنر خیبر پختونخوا کو مزید اختیارات دینے کا فیصلہ، آرڈیننس صدر کو ارسالخیبرپختونخوا سے نکالے جانے والے سونے کا 80 فیصد افغانستان جاتا ہے، اختیار ولی خانکراچی سے کالعدم تنظیم ایس ایل اے کے 2 مبینہ دہشت گرد گرفتار32 سنگین وارداتوں میں مطلوب بدنام زمانہ اشتہاری مجرم انعام عرف نامو وینس ساتھی سمیت مارا گیاسندھ تاریخی اور ناقابل تقسیم وحدت ہے، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ناصر حسین شاہنئے صوبوں کے قیام کے لیے ریفرنڈم ہوگا، دسمبر کا مہینہ اہم ترین ہے، مصطفیٰ کمالبورے والا میں گھریلو ناچاقی پر خاتون نے 3 بچوں سمیت زہر کھا لیاعالمی مالیاتی فنڈ کا پاکستان پر پیٹرولیم مصنوعات پر دی جانے والی سبسڈی ختم کرنے پر زور
دنیا

یمنی فوج کی حوثیوں کے خلاف ایک ہزار سے زائد حملے، صوبہ تعز میں شدید لڑائی جاری

حوثیوں

یمنی مسلح افواج نے حوثیوں کے خلاف کارروائیوں میں شدت لاتے ہوئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 272 حملے کیئے، جبکہ الجوف اور الحدیدہ سمیت مختلف محاذوں پر پیش قدمی کی گئی ہے۔

یمن میں جنگی محاذوں پر ایک بار پھر فوجی کشیدگی میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ یمنی حکومت کی مسلح افواج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حوثیوں کے ٹھکانوں اور اجتماعات کے خلاف ایک ہزار 272 نشانہ بنانے کی کارروائیوں کا دعویٰ کیا ہے۔ یہ حملے شمال مشرق میں واقع صوبہ الجوف میں کچھ علاقوں کو دوبارہ حاصل کرنے کی کوششوں میں ہوئی۔

ایک متوازی پیش رفت میں مغربی یمن کے صوبہ الحدیدہ میں ایک مرکزی اسٹیشن پر فضائی حملے کیے گئے، جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ حوثی اسے ایندھن ذخیرہ کرنے کے لیے استعمال کرتے تھے۔ دیگر متعدد محاذوں پر جھڑپیں بھی جاری ہیں۔

یمنی مسلح افواج نے حوثیوں کے خلاف جاری فوجی آپریشنز کے تحت الجوف محاذ پر مختلف مقامات کو واپس لینے کا اعلان کیا تاہم ابتدائی بیانات میں ان تمام مقامات کی نشان دہی نہیں کی گئی، جن کا کنٹرول منتقل ہوا۔

صوبہ تعز میں شدید لڑائی جاری ہے، یمنی مسلح افواج نے عوامی مزاحمت اور جنگی طیاروں کی مدد سے صوبہ تعز کے متعدد محاذوں پر حوثی ملیشیا کے خلاف شدید جھڑپوں میں بھاری نقصان پہہنچانے کا دعویٰ کیا ہے۔

یمنی فورسز نے بتایا کہ جنگی طیاروں کے حملوں نتیجے میں صبر کے علاقے برداد میں سائلہ عنقبہ کے مقام پر حوثیوں کی ایک بی ایم بی طرز کی ملٹری گاڑی تباہ ہو گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ فضائی حملوں میں حصن المخعف اور صوبہ تعز کے جنوب میں واقع ڈسٹرکٹ المسراخ کے دیگر ٹھکانوں اور حوثیوں کے اجتماعات کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ اسی تناظر میں تعز محور سے تعلق رکھنے والے مسلح افواج کے ایئر ڈیفنس نے صبر محاذ پر حوثیوں کے 2 ڈرونز کو مار گرانے کا اعلان کیا۔

سرکاری فورسز نے حوثیوں کے ساتھ جھڑپوں کے بعد صوبہ الجوف کے مرکز الحزم شہر کے مشرق میں اسٹریٹجک مقامات اور پہاڑیوں پر کنٹرول حاصل کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔