تازہ ترین
وفاقی حکومت کا گورنر خیبر پختونخوا کو مزید اختیارات دینے کا فیصلہ، آرڈیننس صدر کو ارسالخیبرپختونخوا سے نکالے جانے والے سونے کا 80 فیصد افغانستان جاتا ہے، اختیار ولی خانکراچی سے کالعدم تنظیم ایس ایل اے کے 2 مبینہ دہشت گرد گرفتار32 سنگین وارداتوں میں مطلوب بدنام زمانہ اشتہاری مجرم انعام عرف نامو وینس ساتھی سمیت مارا گیاسندھ تاریخی اور ناقابل تقسیم وحدت ہے، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ناصر حسین شاہنئے صوبوں کے قیام کے لیے ریفرنڈم ہوگا، دسمبر کا مہینہ اہم ترین ہے، مصطفیٰ کمالبورے والا میں گھریلو ناچاقی پر خاتون نے 3 بچوں سمیت زہر کھا لیاعالمی مالیاتی فنڈ کا پاکستان پر پیٹرولیم مصنوعات پر دی جانے والی سبسڈی ختم کرنے پر زوروفاقی حکومت کا گورنر خیبر پختونخوا کو مزید اختیارات دینے کا فیصلہ، آرڈیننس صدر کو ارسالخیبرپختونخوا سے نکالے جانے والے سونے کا 80 فیصد افغانستان جاتا ہے، اختیار ولی خانکراچی سے کالعدم تنظیم ایس ایل اے کے 2 مبینہ دہشت گرد گرفتار32 سنگین وارداتوں میں مطلوب بدنام زمانہ اشتہاری مجرم انعام عرف نامو وینس ساتھی سمیت مارا گیاسندھ تاریخی اور ناقابل تقسیم وحدت ہے، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ناصر حسین شاہنئے صوبوں کے قیام کے لیے ریفرنڈم ہوگا، دسمبر کا مہینہ اہم ترین ہے، مصطفیٰ کمالبورے والا میں گھریلو ناچاقی پر خاتون نے 3 بچوں سمیت زہر کھا لیاعالمی مالیاتی فنڈ کا پاکستان پر پیٹرولیم مصنوعات پر دی جانے والی سبسڈی ختم کرنے پر زور
دنیا

پاسداران انقلاب کی جوابی کارروائی، بحرین میں امریکی فوج کے ابتدائی وارننگ ریڈار کو تباہ کرنے کا دعویٰ

ریڈار

ایران کی پاسداران انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ اس کی فضائیہ نے کارروائی کرتے ہوئے بحرین میں موجود امریکی فوج کے ابتدائی وارننگ ریڈار کو تباہ کر دیا۔

پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بحرین میں امریکی ریڈار کے خلاف کارروائی ایران کے جنوبی بندرگاہی شہر سیریک میں ایک ٹیلی کمیونیکیشن ٹاور پر دشمن کی فضائی جارحیت کے براہ راست جواب میں کیا گیا ہے۔

پاسداران انقلاب کے بیان میں کہا گیا ہے کہ قابض اور دہشت گرد امریکی فوج کے ریڈار کو نشانہ بنا کر مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔

نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق پاسداران انقلاب نے بحرین حملے کو جارح دشمن کے لیے ایک سنگین انتباہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز میں اپنی فضائی اشتعال انگیزیوں اور تیل کی اسمگلنگ بند کر دے۔

بیان میں خبردار کیا گیا کہ اگر جارحیت کے واقعات دوبارہ پیش آئے تو پاسداران انقلاب کی فضائیہ بغیر کسی حد کے کارروائی کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، دشمن کے دھوکے میں آنے والی کمپنیوں کو بھی شدید تادیبی اقدامات کا سامنا کرنا پڑے گا۔