تازہ ترین
وفاقی حکومت کا گورنر خیبر پختونخوا کو مزید اختیارات دینے کا فیصلہ، آرڈیننس صدر کو ارسالخیبرپختونخوا سے نکالے جانے والے سونے کا 80 فیصد افغانستان جاتا ہے، اختیار ولی خانکراچی سے کالعدم تنظیم ایس ایل اے کے 2 مبینہ دہشت گرد گرفتار32 سنگین وارداتوں میں مطلوب بدنام زمانہ اشتہاری مجرم انعام عرف نامو وینس ساتھی سمیت مارا گیاسندھ تاریخی اور ناقابل تقسیم وحدت ہے، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ناصر حسین شاہنئے صوبوں کے قیام کے لیے ریفرنڈم ہوگا، دسمبر کا مہینہ اہم ترین ہے، مصطفیٰ کمالبورے والا میں گھریلو ناچاقی پر خاتون نے 3 بچوں سمیت زہر کھا لیاعالمی مالیاتی فنڈ کا پاکستان پر پیٹرولیم مصنوعات پر دی جانے والی سبسڈی ختم کرنے پر زوروفاقی حکومت کا گورنر خیبر پختونخوا کو مزید اختیارات دینے کا فیصلہ، آرڈیننس صدر کو ارسالخیبرپختونخوا سے نکالے جانے والے سونے کا 80 فیصد افغانستان جاتا ہے، اختیار ولی خانکراچی سے کالعدم تنظیم ایس ایل اے کے 2 مبینہ دہشت گرد گرفتار32 سنگین وارداتوں میں مطلوب بدنام زمانہ اشتہاری مجرم انعام عرف نامو وینس ساتھی سمیت مارا گیاسندھ تاریخی اور ناقابل تقسیم وحدت ہے، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ناصر حسین شاہنئے صوبوں کے قیام کے لیے ریفرنڈم ہوگا، دسمبر کا مہینہ اہم ترین ہے، مصطفیٰ کمالبورے والا میں گھریلو ناچاقی پر خاتون نے 3 بچوں سمیت زہر کھا لیاعالمی مالیاتی فنڈ کا پاکستان پر پیٹرولیم مصنوعات پر دی جانے والی سبسڈی ختم کرنے پر زور
دنیا

آبنائے ہرمز کے قریب 2 آئل ٹینکرز بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر آگ کی لپیٹ میں آ گئے، ایرانی بحریہ

آئل ٹینکرز

پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کے جنوب میں 2 آئل ٹینکرز سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں دونوں جہازوں میں شدید آگ بھڑک اٹھی۔

ایران کی پاسداران انقلاب کی بحریہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے جنوبی حصے میں 2 آئل ٹینکرز سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے ہیں۔

بیان کے مطابق یہ دونوں بحری جہاز اپنے نیوی گیشن اور خودکار شناختی نظام کو بند کر کے ایک غیر مجاز راستے سے خفیہ طور پر اس آبی گزرگاہ سے گزرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

ایرانی بحری فوج نے مزید بتایا کہ بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے باعث دونوں آئل ٹینکرز پر زوردار دھماکے ہوئے اور جہازوں میں بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی۔