سعودی قیادت میں قائم اتحاد نے دارالحکومت ریاض کی جانب داغے گئے حوثی ملیشیا کے 2 بیلسٹک میزائلوں اور مشرقی علاقے میں 3 ڈرون طیاروں کو فضا میں تباہ کر دیا۔
سعودی اتحاد کا کہنا ہے کہ دفاعی نظام نے دارالحکومت ریاض کی طرف داغے گئے 2 بیلسٹک میزائلوں کو فضاء میں ہی تباہ کر دیا ہے۔
اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیانات میں بتایا کہ ایران کے حمایت یافتہ حوثی دہشت گرد ملیشیا نے ریاض کو نشانہ بنانے کے لیے یہ میزائل داغے تھے۔
ترجمان نے تصدیق کی کہ اتحادی افواج نے گزشتہ 3 گھنٹوں کے دوران سعودی عرب کے مشرقی علاقے کی فضا میں 3 ڈرون طیاروں کو بھی مار گرایا ہے۔
دوسری جانب ان حملوں کے پیش نظر سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع نے نیشنل ارلی وارننگ پلیٹ فارم کے ذریعے ریاض شہر میں ہنگامی الرٹ جاری کیا تھا، تاہم میزائلوں کی تباہی کے بعد خطرہ ٹل جانے کا اعلان کرتے ہوئے الرٹ واپس لے لیا گیا۔






